ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / زخمی ساہا کو آرام، پارتھیو پٹیل چوتھے ٹیسٹ میں کھیلنے کی تیاری میں

زخمی ساہا کو آرام، پارتھیو پٹیل چوتھے ٹیسٹ میں کھیلنے کی تیاری میں

Tue, 06 Dec 2016 19:59:07  SO Admin   S.O. News Service

ون ڈے سیریز میں بھی انگلینڈ کے ا سپن مشیر بنے رہیں گے ثقلین 
کراچی، 6 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق ہندوستان میں آئندہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوران انگلینڈ کے اسپنروں کی مدد کے لیے اسپن مشیر کا رول نبھاتے رہیں گے۔ثقلین نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوران انگلینڈ کے اسپنروں معین علی اور عادل راشد کی مدد کے لیے معاہدے پر دستخط کئے  ہیں۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے شروع میں ہندوستان کے خلاف پہلے دو ٹسٹ کے لیے ثقلین کی خدمات لی تھی لیکن اب وہ 15/جنوری سے شروع ہو رہی ون ڈے سیریز میں بھی اپنے اس رول کے ساتھ برقرار رہیں گے۔پہلا ٹیسٹ ڈرا رہنے کے بعد انگلینڈ کو اگلے دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ہندوستانی اسپنروں بالخصوص روی چندرن اشون نے اس میں اہم کردار ادا کیا جنہوں نے تین میچوں میں 15وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ثقلین نے انگلینڈ سے پاکستانی میڈیا سے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باوجود وہ ہندوستان میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو کوچنگ دینے کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ثقلین نے کہاکہ مجھے کوئی پریشانی نہیں آئی اور گیندبازی کوچ اور مشیر کے طور پر یہ میرے لیے اچھا تجربہ تھا۔
 


Share: